لاہور: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار

گرفتارملزم سے 13 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد، ایف آئی اے
شائع 09 دسمبر 2023 11:29am

ایف آئی اے نے لنڈا بازار میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے، جس کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے لنڈا بازار سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتارملزم سے 13 لاکھ 80 ہزار روپے سمیت غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ، ملزم برآمدہ کرنسی سے متعلق مطمئن نہ کرسکا، مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Read Comments