Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 10:13am

توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف عمران کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے فُل بینچ کو ارسال

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فُل بینچ کو بجھوا دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فُل بینچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم سے استفسار کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تین اور شاہ محمود کی دو کیسز میں ضمانتیںمنظور

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آجہوگی

وکیل نے جواب دیا کہ سائفر گمشدگی، القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پرکیا اثر ہوگا، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست ُلاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کو بھجوا دی۔

Read Comments