Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 10:30am

سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جب کہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے دو کارندوں بھی گرفتار کیا جن سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگردگرفتار

لکی مروت میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، انسپکٹر جاویدشہید

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی جو مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Read Comments