عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فُل بینچ تشکیل

فُل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا
شائع 13 دسمبر 2023 12:04pm

لاہور ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر تین رکنی فُل بنچ تشکیل دیا۔

فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی شامل ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ کا فُل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

قبل ازیں سنگل بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی چیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف عمران کی درخواست لاہورہائیکورٹ کے فُل بینچ کو ارسال

جیل سے باہر ٹرائل کیلئے عمران خان کی ایک اور امید دم توڑگئی

واضح رہے کہ عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Read Comments