سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی سُریلی آواز نے لوگوں کا دل جیت لیا

پولیس میں شمولیت کے بعد مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے، سمیر حمزہ
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 03:21pm

صلاحیتیں خداداد ہوتی ہیں بس ان کا استعمال آنا چاہیئیے، سندھ پولیس کے ایک ایسے ہی باصلاحیت کانسٹیبل نے مشکل ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے پہلے شوق کو بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

پولیس کی وردی اور گٹار تھامے نوجوان سندھ پولیس کا کانسٹیبل سمیر حمزہ کی سُریلی آواز نے انہیں ایک نئی پہچان دی ہے۔

سمیر کا کہنا ہے موسیقی کا شوق تو بچپن سے تھا لیکن پولیس میں شمولیت کے بعد مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

سمیر انسٹاگرام پراپنے اس شوق کا اظہار کرتے مختلف کلپس شیئر کرتے ہیں، اداکارہ عائشہ عمر بھی ان کی صلاحیتوں کی معترف ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی سمیر کے اس ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

Read Comments