Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2023 02:32pm

عام انتخابات کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان محکمہ داخلہ کو ارسال

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان ازسرنو ترتیب دے کر محکمہ داخلہ کو بجھوا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس 1 لاکھ 40 ہزار کی نفری فراہم کرے گی جب کہ باقی 1 لاکھ 25 ہزار میں رینجرز، فوج اور رضاکار شامل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کو 4 کیٹگریز بشمول اے پلس، اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا جب کہ ہر حلقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 200 سے 300 ملازمین کی نفری کوئیک رسپانس کے طور پر بیک اپ پر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے پولیس کو نفری کی کمی کاسامنا

8 فروری کے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کافیصلہ

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ آئی جی آفس میں سکیورٹی کے لیے مانیٹرنگ اور کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، سکیورٹی پلان اور نفری ڈیمانڈ پر ازسر نو پلاننگ کر کے محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Read Comments