کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا

ملزمان سے پستول، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد ، پولیس
شائع 13 دسمبر 2023 07:12pm

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے الزام میں ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

فریئر پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری خلیق الزمان روڈ پر کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث خاتون اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے پستول، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتارملزمہ عائشہ اور حارث کیماڑی کے رہائشی ہیں۔

Read Comments