Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2023 05:33pm

پی ٹی آئی نے الیکشن پر ایک اور درخواست دائر کردی، عدالتی نگرانی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے ضمنی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 18 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں

انتخابات قوم کی امانت ہے، کسی کو تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے، پشاورہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر فیصلےسے بھی روک دیا

پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو لیول پلینگ فیلڈ دیا جائے، پشاورہائیکورٹ

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے وہی ہوگی نہ ایک دن کم اور نہ ہی ایک دن زیادہ کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وکیل الیکشن کمیشن اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

Read Comments