Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2023 08:32pm

بہاولپور: ٹائیگر حملے میں شہری کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے مردہ حالت میں ملنے والے شہری بلاول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دنوں بلاول کی لاش ٹائیگر کے پنجرے سے ملی تھی۔

چڑیا گھر میں ٹائیگر کے حملے میں جاں بحق شہری بلاول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاول کی موت گلا دبو چنے کے باعث ہوئی،زخم لگنے اور جان نکلنے میں 10 سے 15منٹ کا وقت لگا تھا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بلاول کے جسم پر زخم کے 10 بڑے نشانات پائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جسم کی کوئی بڑی ہڈی میں فریکچر نہیں تھا، بلاول کی گردن اور بائیں ٹانگ کے گوشت کو نوچا گیا تھا۔

بلاول کے ٹائیگرز کے جنگلے میں داخل ہونے کا تاحال پتہ نہ چل سکا، سی سی ٹی وی سے بھی داخلے کے شواہد نہ مل سکے۔

Read Comments