Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2023 11:28pm

لاہور: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزمان ہلاک

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مشکوک افراد اور پولیس میں مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس شاہدرہ مجاہد جٹ سرا کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت سیف اللہ عرف کالا اور شاہد مسیح کے نام سے ہوئی، ملزمان زنا کی واردات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مبینہ مقابلے کے بعد ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments