Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2023 08:19am

طلاق کی رنجش پر سابقہ شوہر نے خاتون اور اس کے خاندان کو قتل کردیا

لاہور میں رات گئے فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں اور دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

باغبان پورہ میں شادی ہال کے باہر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی، اس کے والد، بہن اور بھائی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مہندی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی پر فائرنگ کی، مقتولین اور زخمی فیصل آباد کی نجی سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ققتول محبوب اپنے بھتیجے کی شادی میں آیا تھا، مقتولہ کرن کی دو سال پہلے ملزم سلمان سے طلاق ہوئی تھی، ملزم نےطلاق کی رنجش پر اپنی سابقہ بیوی اور اس کے خاندان کو قتل کیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

Read Comments