Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2023 12:09pm

تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا، مکان زمین بوس ہوگیا

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر گھرمیں جا گھسا، جس کے نتیجے میں گھر زمین بوس ہوگیا اور ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت چالیس سالہ توفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ نصیر، 13 سالہ راحیلہ اور دو سالہ مناہل شامل ہیں۔

Read Comments