Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2023 10:40am

سندھ حکومت کی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

سندھ حکومت نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرمحمد فخر سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات ہوئی کس میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات ڈاکٹر محمد فخر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے ُپرامن انعقاد کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں، انتخابات کے لیے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے تمام ضروری تیاری کرلی ہے۔

Read Comments