Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2023 12:49pm

ڈالر کا ریٹ نیچے آنے سے سرکاری حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگیا، مولانا طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کرپشن سے پاک ہونی چاہیے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ نیچے آنے سے سرکاری حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کی تربیت ناگزیر ہے، حجاج کرام ویڈیو اور تصاویر بنوانے سے گریز کریں، نجی ٹور آپریٹرز بھی حجاج کرام کو سہولیات فراہم کریں۔

دوسری جانب انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے بھی ملاقات کی اور صوبہ میں امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں غزہ میں صیہونی فوج کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔

مولانا طاہر اشرفی نے گورنر کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطٰی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فلاح سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔

گورنر غلام علی نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم رکوانے میں عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

Read Comments