Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2023 06:09pm

لاہور سے چھ روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو قتل کر دیا گیا

لاہور سے چھ روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو قتل کر دیا گیا، رانا مظفرحسین کی لاش شرقپور نہر سے مل گئی۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاون سے 6 روز قبل نامعلوم افراد نے تاجر رانا مظفر حسین کو اغوا کرلیا تھا۔

تھانہ جوہر ٹاون نے تاجر کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، تاہم تاجر کو بازیاب کرایا جا سکا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا۔ آج رانا مظفرحسین کی لاش شرقپور نہر سے مل گئی ہے۔

جوہر ٹاؤن کی جی ون مارکیٹ کے تاجروں نے رانا مظفرحسین کے قتل اور پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور دکانیں بند رکھیں، مظاہرین نے قتل کی واردات میں ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments