’کراچی ایئرپورٹ کی بجلی کل صبح 9 سے شام 6 بجے تک بند رہے گی‘

لیاقت آباد میں صبح ساڑھے9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک تعطل آ سکتا ہے، کے الیکٹرک
شائع 20 دسمبر 2023 07:43pm

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں صبح ساڑھے9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور ائیرپورٹ پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل آ سکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لیاقت آباد اور ایئرپورٹ پر گرڈ اسٹیشن میں کل مرمتی کام ہوگا، جس کے باعث لیاقت آباد میں صبح ساڑھے9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل آسکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہ سکتی ہے، جب کہ کلفٹن میں بھی مینٹیننس شٹ ڈاؤن، عارضی تعطل آسکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سسٹم کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مینٹننس ضروری ہے۔

Read Comments