Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2023 08:42pm

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر 39 عمارتیں مکمل غیر تسلی بخش قرار

فائربریگیڈ حکام نے آئی آئی چندریگر روڈ پر 39 عمارتوں کو مکمل غیرتسلی بخش قرار دے دیا ہے، اور اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 77 فیصد عمارتوں میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ ہی موجود نہیں۔

کراچی میں پے درپے مآتشزدگی کے واقعات کے بعد فائربریگیڈ حکام نے آئی آئی چندریگرروڈ پر 45 عمارتوں کا معائنہ کیا، اور اپنی رپورٹ میں 39 عمارتیں مکمل غیر تسلی بخش قرار دے دیں۔

فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 77 فیصد عمارتوں میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ ہی موجود نہیں، جب کہ تمام 45 بلڈنگز میں کوئی بھی ماہر فائر فائٹر موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی آئی چندریگر پر واقع 45 بلڈنگز میں 34 ہزار سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں، جن میں سے 16عمارتوں میں آگ بجھانے کیلئے پانی کا کنکشن موجود تھا، جب کہ 29 عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کا سامان موجودہی نہیں، اور کسی بھی عمارت کے پاس فائر سیفٹی سرٹیفکیشن موجود نہیں تھی۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پورے شہرکی تمام عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرائیں گے۔

Read Comments