غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پرویزالٰہی کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی ضلع کشہری پیش نہیں کیا گیا
شائع 21 دسمبر 2023 11:55am

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

لاہور کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔

پرویزالٰہی کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی ضلع کشہری پیش نہ کیا گیا تاہم جیل حکام نے ملزم کا ورانٹ عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کیخلاف توہین عدالت کیدرخواست پر فیصلہ محفوظ

پرویز الہٰی پر جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں، وکیل سردارعبدالرزاق خان

عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری 2023 تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Read Comments