Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 05:29pm

آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات ہوگی

سال 2023 اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات ہوگی۔

جنوبی نصف کرہ موسم گرما کے آغاز کا جشن منارہا ہے تو خط استوا کے شمال میں واقع افراد سال کے سب سے مختصر دن کا تجربہ کریں گے، جسے ’موسم سرما کا سورج‘ کہا جاتا ہے۔

لفظ ”سولسٹیس“ لاطینی زبان میں سورج کے لیے استعمال ہونے والے لفظ سول اور سسٹر سے اخذ کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’رکنا یا کھڑا ہونا‘۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہوں گی۔ اس دن سورج صبح 6 بجکر 59 منٹ پر طلوع ہوگا اور تقریباً 10 گھنٹے بعد شام 5 بج کر 10 منٹ پر غروب ہوگا۔

22 دسمبر کی رات 14 گھنٹے سے زیادہ طویل ہوگی جبکہ اس کے بعد دن اور رات کا دورانیہ برابر رہے گا۔

21 جون سے 21 دسمبر تک ہر روز دن 80 سیکنڈ کم ہوتا ہے، اس عرصے کے دوران دن 10 گھنٹے میں ختم ہوجاتا ہے اور پھر رات 14 گھنٹے رہتی ہے۔

اسی طرح 21 دسمبر سے 21 جون تک دن کے دورانیے میں 45 سیکنڈ کا اضافہ ہوتارہتا ہے۔

Read Comments