Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2023 12:56pm

سردیاں آتے ہی لاڑکانہ کی خاص سوغات مارکیٹ میں آگئی

موسم سرما کی شروعات ہوتے ہی لاڑکانہ کی سوغات امرود کو مارکیٹ میں پہنچا دیا گیا۔

لاڑکانہ اور گردو نواح میں 13 ہزارایکڑ رقبہ ہیں جہاں ہر طرف امرود کے باغ ہیں، یہ پھل کینسر سے بچاؤ میں مفید اور بینائی کے لیے بہترین ہے۔

لاڑکانہ کا امرود اپنی خوشبو، خوش ذائقہ میں منفرد ہوتا ہے جو اب مارکیٹ میں پہنچ چکا ہے، شہر میں امرود سے بھرے باغوں کی بدولت 70 ہزار افراد کو برسرِ روزگار بھی ہیں۔

سردی کے اضافے سے امرود کی مٹھاس، ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگ اپنے پیارو کو بھی امرود سے بھری پیٹیاں تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔

Read Comments