Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2023 05:17pm

ہم عوام پاکستان پارٹی نے بلے کا نشان مانگ لیا

ہم عوام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات کے لیے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا، پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمر زمان خان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیئے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔

ہم عوام پاکستان عہدیدران کے ہمراہ پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اختر زمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا رات کو جو فیصلہ آیا اس نے قانون کے سامنے ثابت کیا اس ملک میں آئین و قانون ہی سب کچھ ہے، ہمارا اس سے قبل انتخابی نشان تالہ تھا لیکن گوشوارے جمع نہ کرانے پر واپس لے لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم الیکشن کمیشن سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے، بلا پی ٹی آئی کا ہے یہ غلط فہمی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ترازو مانگا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئین کے تحت یہ حق ہے ہم نے کمیشن سے استدعا کر کھی ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے علاوہ کونسی جماعتیں اپنا انتخابی نشان کھو چکیہیں؟

بلے کا نشان چھننے سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بین الاقوامیتجزیہ کار

انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار، تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشانچھن گیا

Read Comments