Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2023 10:26pm

بدین میں ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بدین میں تھرکول شاہراہ پر ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 4 افراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بدین تھرکول شاہراہ پر مٹھنا واہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں بدین سے تھر کی جانب جانے والے ڈمپر نے سامنے سے آنے والی سوزوکی پک اپ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز، سفیان، نعمان اور رب نواز کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو پولیس اور ریسکیو 1122 کی مدد سے بدین ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میںزخمی

کراچی: باغ کورنگی کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوارجاںبحق

Read Comments