نگہت اورکزئی پارٹی سے ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

نگہیت اورکزئی 3 بار ایم پی اے رہ چکی ہیں
شائع 25 دسمبر 2023 12:55pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیح نہ دینے پر پارٹی سے ناراض ہوگئیں۔

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پی پی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی فہرست میں پہلے نمبر پرعاصمہ عالمگیرکانام ہے جبکہ نگہت اورکزئی کا نام چھٹے نمبر پر موجو د ہے۔

اس امر پرناراضگی کا اظہار کرنے والی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت نے میرے ساتھ مذاق کیا ہے، میں نے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع ہی نہیں کروائے۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لے رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی امیدواروں کی کڑی جانچ پڑتال شروع، آن لائن سینٹر کو اداروں کیمدد حاصل

پیپلزپارٹی کے جے یو آئی سے خیبر پختون خوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےرابطے تیز

نگہت اورکزئی کا اپنے تحفظات بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جو مذاق میرے ساتھ کیا گیا،سوچ بھی نہیں سکتی، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ نگہت اورکزئی تین بار ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

Read Comments