پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کے لیے عدالت جانے کاحتمی فیصلہ، بیرسٹر گوہر کی آج نیوز پر تصدیق

درخواست بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی جانب سے دائر کی جائے گی، ذرائع
شائع 25 دسمبر 2023 03:23pm

تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بیرسٹر گوہر نے آج نیوز کو تصدیق کردی۔

تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان واپس لینے کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا تھا کہ کل ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ درخواست کل ہی سماعت کے لئے بھی مقرر ہو، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کریں گے۔

معظم بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون طور پر ناقص فیصلہ ہے، غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی آج نیوز کو اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی جانب سے دائر کی جائے گی۔

Read Comments