Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 06:51pm

نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر

سابق وزیر اعظم نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر ہوگئے ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔

نیب کے الیکشن سیل نے نوازشریف، مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو اسکروٹنی میں کلیئر کردیا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور57 سے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری تک انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مخالف میرے لیے قابل احترام ہیں لیکن مجھ کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، جس میں تمام بیورو معاونت کررہے ہیں، الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے۔

راجہ پرویز اشرف کے این اے 52 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے بھرپور الیکشن مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام الیکشن والے دن اپنے اعتماد کا اظہار پیپلز پارٹی پہ کریں گے۔

Read Comments