لاہور: سابق بیوی سمیت 4 افراد کا قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سلمان نے چند روز قبل شادی کے لیے فیصل آبادسےآئی فیملی کو قتل کیا تھا، پولیس
شائع 28 دسمبر 2023 01:26pm

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سابق بیوی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے گزشتہ رات مدعی مقدمہ کے گھرکے باہر فائرنگ کی، اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزم اوراس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں سلمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، سلمان نے چند روز قبل شادی کے لیے فیصل آبادسےآئی فیملی کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک

سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کچہ کریمنل حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگسے ہلاک

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments