کراچی: پرانا گولیمار میں منشیات کےعادی افراد کی ویڈیو وائرل، آپریشن شروع

آپریشن میں پولیس، رینجرز، اےاین ایف کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا
شائع 28 دسمبر 2023 03:11pm

پرانا گولیمار میں منشیات کے عادی افراد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ورینجرز کی دوڑیں لگ گئیں اور علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات کےعادی افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس، رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے آپریشن شروع کردیا، اور گولیمار اور اس کے ملحقہ علاقوں کا گھیراؤ کرلیا گیا۔

آپریشن میں پولیس، رینجرز، اے این ایف کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، اور ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں سرچنگ شروع کی گئی، اس دوران درجن سے زائد مشتبہ اشخاص کو تحویل میں لیا گیا۔

آپریشن میں اسلحہ، منشیات برآمدگی سمیت گٹکا ماوا کا کارخانہ بھی پکڑا گیا ہے۔ جب کہ ایس ایس پی کیماڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن اور ٹارگٹڈ کاروائیوں کے بعد منشیات فروشی پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Read Comments