Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2023 02:43pm

سی پیک کا دس سالہ فرسٹ فیز مکمل، اگلا فیز کیا ہوگا

چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ سی پیک کا دس سالہ فرسٹ فیز مکمل ہوچکا ہے۔

گوادر میں اپنے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ فرسٹ فیز میں گوادر کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے علاوہ انٹرنیشنل نیو ایئرپورٹ، ایکسپریس وے، جی ڈی اے اسپتال سمیت درجنوں میگا پروجکٹس گوادر میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں خیال تھا کہ اس میں 62 ارب ڈالر کی سرامیہ کاری ہوسکتی ہے، اس میں سے 26 یا 26 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

خلیل ہاشمی نے بتایا کہ سی پیک کے اگلے فیز میں انڈسٹریز کی قیام کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پاکستان کے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے ذیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیاد تیار ہوچکی ہے اور اگلے فیز میں انڈسٹریل کو آپرہیشن ، ایگریکلچرل کوآپریشن، انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹیکنالوجیز، معدنیات اور بہت سے پروجیکٹس شامل ہیں۔

خلیل ہاشمی نے کہا کہ گوادر کے مقامی نوجوانوں کو ٹریننگ اور تعلیم کیلئے چین بھیجا جائے گا، چین کے شانڈونگ صوبے کے ساتھ معاہدہ پہلے سے موجود ہے جہاں بچوں کو ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا۔

Read Comments