Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2024 06:59pm

نوشہرہ : چپس کی ریڑی پر رکھا سلنڈر پھٹ گیا، 15 بچے زخمی

نوشہرہ کے علاقے آرمرکالونی فیز 2 میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق زخمی بچوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ دھماکا چپس کی ریڑی پر رکھے سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق آرمر کالونی سے تھا۔

سلنڈر دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں سنی گئی، واقعہ کے بعد علاقہ مکین بھی جائے وقوعہ پر جمع ہوئے۔

Read Comments