صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 سالہ بچی باپ سمیت جاں بحق

ورثہ نے لاشوں کو شیوہ اڈا چوک میں رکھ مردان روڈ کو بند کردیا
شائع 02 جنوری 2024 03:12pm

رشکی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے سامنے کھڑی بچی اور اس کا باپ جاں بحق ہوگئے، ورثہ نے لاشوں کو شیوہ اڈا چوک میں رکھ مردان روڈ کو بند کردیا۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے گاؤں رشکی میں نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے کھڑے 11 سالہ بچی اور اس کے والد کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم مقتولین کے اہل خانہ نے اشوں کو شیوہ اڈا چوک میں رکھ کر احتجاجا مردان روڈ کو بند کردیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Read Comments