Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2024 03:39pm

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار زخمی ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کے جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوئے تھے۔

Read Comments