Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2024 10:18pm

اسلام آباد اور راولپنڈی کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں جاری

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کردیں۔

شہر اقتدار میں مجموعی طور پر 181 امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے، این اے 46 سے 63 امیدواروں کے نام جاری کیے گئے ہیں جبکہ این 47 سے بھی 63 امیدواروں کو کلین چٹ دے دی گئی ۔

این اے 48 کے لیے 55 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، تینوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کی گئیں۔

راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے 137 اور 10 صوبائی حلقوں سے 395 امیدوار شامل ہیں۔

این اے 52 سے 24، این اے 53 سے 31 اور این اے 55 سے 37 امیدوار فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ این اے 56 سے 40 اور این اے 57 سے 35 امیدوار میدان میں ہیں۔

پی پی 8 سے 31، پی پی 9 سے 24، پی پی 10 سے 42 امیدوار شامل ہیں، پی پی 12 سے 34، پی پی 13 سے 42 اور پی پی 14 سے 38 امیدوار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی 15 سے 42، پی پی 16 سے 36 اور پی پی 17 سے 43 امیدوار جبکہ پی پی 18 سے 63 امیدواروں کے نام نظر ثانی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کا کردار کیاہے

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کردیے، پی ٹی آئی اور بلاغائب

فواد چوہدری نے ڈی آر اوز، آر اوز، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کیخلافدرخواست داٸر کردی

Read Comments