Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2024 06:57pm

اوکاڑہ میں ن لیگ کے جھنڈے پھاڑنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ

اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے پھاڑنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا۔

اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے جلسے میں پارٹی جھنڈے کو پھاڑنے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑگیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے 7 کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل مریم نواز نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کیا تھا، مریم نواز کے جلسے کے بعد اسٹیج پر پارٹی پرچم پھاڑنے اور مخالفانہ نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل جلسہ گاہ کے قریب لیگی جھنڈے اور بینرز بھی جلائے تھے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریںگے

کیا انگریزی روزنامہ ڈان نے نواز شریف کے جلسے کو ناکام قراردیا؟

Read Comments