ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

مہنگی فروخت کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ، الزام ہم پرآتا ہے، چیئرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن
شائع 19 جنوری 2024 12:32pm

لاہورمیں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اورکمرشل سیلنڈر450 روپے مہنگا ہو گیا۔

ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی،صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پرمجبور ہے۔ ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیےقیمت 256 روپے مقرر ہے جبکہ مافیا ایل پی جی 320 سے 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی مہنگی فروخت کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے نگراں حکومت سے فوری ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Read Comments