Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 08:25pm

نارتھ ناظم آباد میں جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کیخلاف درج کرلیا، پولیس

کراچی کے علاقوں عزیزآباد اور نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ شب سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا تھا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

عزیزآباد مکا چوک کے قریب سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کا مقدمہ عزیزآباد تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 248 کے امیدوار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ 100 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

نارتھ ناظم آباد میں جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کیخلاف درج کرلیا، پولیس

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں بھی جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے خلاف درج کیا گیا۔

Read Comments