کراچی: نوجوان کی ہلاکت پر ورثا کا کورنگی میں احتجاج، ٹریفک جام

کورنگی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا
شائع 23 جنوری 2024 11:01pm

کراچی کے علاقے کورنگی میں احتجاج کے باعث ویٹا چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

کورنگی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ورثا اور اہل علاقہ نوجوان کی موت کے بعد سڑکوں پر آگئے، اور میت کو ويٹا چورنگي پر رکھ کر ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کے خلاف نعرے لگائے، شرکاء نے کےڈی اے افسران کو واقعہ کا ذمے دار قرار دیا۔

شرکاء نے سڑک پر دھرنا دیا، جس کے باعث ملير، داؤد چورنگی اور قیوم آباد تک ٹریفک جام ہوگیا۔ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Read Comments