Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2024 02:00pm

عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات: عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں درخواست خارک کردی گئی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی استدعا کی تھی۔

Read Comments