Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 10:40am

کوہاٹ: اے این پی امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابی سرگرمیاں رک گئیں

کوہاٹ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوارعصمت اللہ خان انتقال کرگئے۔

عصمت اللہ خان عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے، جن کی وفات حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔

عصمت اللہ خان حلقہ پی کے 91 سے امیداوار تھے۔

ریٹررنگ آفیسر عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ امیدوار حلقہ پی کے 91 عصمت اللہ خان کی وفات کے بعد انتخابی سرگرمیاں رک گئی ہیں، حلقہ پی کے 91 میں صوبائی الیکشن کے بارے فیصلہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

آر او عرفان اللہ مروت نے کہا کہ حلقے پر انتخابات ہونے نا ہونے کا فیصلہ الیکشن کیمشن کرے گا۔

Read Comments