Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2024 11:53pm

عام انتخابات: پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تقویض کر دیے گئے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات 7 تا 9 فروری تک حاصل ہوں گے، پریذائیڈنگ افسر پولنگ ڈے پر موقع پر ہی سزا سناسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسر الیکشن ایکٹ کی شق 169،171 اور 174 کے تحت کارروائی کر سکیں گے۔

چند حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی: الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چند انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپر کی اس مرحلے پر دوبارہ چھپائی کے معاملے پر ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں صورت حال پر غور وخوض کے لیے تینوں قومی پریسوں کے ایم ڈیز کو بھی طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس تینوں ایم ڈیز بتائیں گے کہ اس مرحلے پر دوبارہ پرنٹنگ بروقت مکمل کر سکیں گے؟۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کی جا چکی ہے تاہم کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرنی پڑ رہی ہے، اس مرحلہ پر درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کیلئے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کااظہار

پریزائڈنگ آفیسر کے الزامات پر پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کوخط

کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر پیپلز پارٹی کا چیف الیکشنکمشنر کو خط

واضح رہے کہ انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے، الیکشن کمیشن بروقت تیاریاں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

Read Comments