’خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دیے گئے‘، الیکشن کمیشن میں شکایت درج

اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں ہیں، خط
شائع 03 فروری 2024 08:21pm

عورت فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے متعدد بڑی جماعتیں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی ہیں۔

خط میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔

مزید کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔

اس کے علاوہ خط میں مزید لکھا گیا کہ بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دیے۔

خط کے مطابق اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں :

انتخابات 2024 اعدادوشمار: نتائج، حلقہ بندیاں، امیدوار

الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے لیے کِن حلقوں کا انتخاب کیا

عورت فاونڈیشن کے مطابق الیکشن کمیشن قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں کے خلاف سخت کارروئی کی جائے۔

Read Comments