Aaj Logo

شائع 03 فروری 2024 10:21pm

شاہ محمود قریشی 5 سال کیلئے نااہل، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Read Comments