لاہور میں دھماکا، دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے

دھماکے سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
شائع 04 فروری 2024 07:02pm

لاہور میں غازی آباد چوک پر گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ابتدائی طور پر دھماکے سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے گیس غبارے کی ٹینکی والے مالک کو حراست میں لے لیا۔

Read Comments