Aaj Logo

شائع 04 فروری 2024 11:48pm

آزاد کشمیر : باغ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر میں باغ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

آج نیوز کے زاہد گیلانی کے مطابق باغ اور گردونواح میں زمین لرز اٹھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

گھروں سے باہر آنے کے بعد شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت اور اس کا مرکز معلوم نہیں ہوسکا۔

Read Comments