Aaj Logo

شائع 06 فروری 2024 08:47am

19 بچوں کی ماں اُن کی پیدائش سے لاکھوں روپے کیسے کما رہی ہیں؟

کولمبیا کی 39 سالہ خاتون کے ہاں بیسویں بچے کی پیدائش متوقع ہے، برطانوی حکومت نے ماہانہ خرچہ بھی باندھ دیا۔

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی حیرانی کا باعث ضرور بن جاتی ہیں۔

39 سالہ مارتھا نے بھی دنیا بھر کی توجہ کچھ اسی طرح حاصل کی ہے، کہ اب وہ اپنے 20 بچوں کی بدولت حکومت سے پیسے وصول کر رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارتھا کا کہنا تھا کہ وہ مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، جبکہ وہ اسے کاروبار کے طور پر دیکھتی ہیں۔

مارتھا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک بچے پیدا کرتی رہیں گی، جب تک ان کا جسم اجازت دیتا رہے گا۔

بچوں کی کفالت سے متعلق مارتھا نے بتایا کہ برطانوی حکومت بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہر بچے کی ایک مخصوص رقم مختص ہے، جو کہ مجھے مزید بچے پیدا کرنے کا جذبہ دیتی ہے۔

39 سالہ ماں کو ہر ماہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ملتے ہیں، سب سے بڑے بچے کے لیے تقریبا 21 ہزار اور سب سے چھوٹے بچے کے لیے 8 ہزار روپے ملتے ہیں۔ جبکہ اس ذمہ داری میں مارتھا کے پڑوسی اور چرچ بھی مدد کرتا ہے۔

Read Comments