خیرپور : پولنگ اسٹیشن پر 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کا واقعہ نارا پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا
شائع 08 فروری 2024 04:59pm

خیرپور میں پولنگ اسٹیشن پر 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کا واقعہ نارا پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا۔

پولنگ اسٹیشن پر تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Read Comments