Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 09:36am

شادی کی پہلی سالگرہ پر شاداب کی اہلیہ کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

شاداب خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ اپنی اہلیہ کے لیے پہلی شادی کی سالگرہ پر، جہاں میری زندگی میں نشیب و فراز آئے مگر تم میرے ساتھ کھڑی رہی۔

زندگی میں پیش آئے مشکل حالات سے متعلق شاداب نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے اور ایک ساتھ کئی لمحات کو یادگار بنا دیا۔

ساتھ ہی کھلاڑی نے اہلیہ کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ شکریہ، اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لیے۔ تمہیں میری زندگی میں لانے پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے۔ شادی کے دوسرے سال کی شروعات عمرہ سے کی ہے، اللہ ہم دونوں کو ایسے ہی ساتھ خوش رکھے۔

واضح رہے شاداب خان کی شادی گزشتہ سال فروری میں انجام پائی تھی، شادی مشہور سابق پاکستانی کھلاڑی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی تھی، جس میں معروف کھلاڑیوں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی۔

Read Comments