Aaj Logo

شائع 11 فروری 2024 12:45pm

سابق بھارتی کپتان کا موبائل فون چوری، کھلاڑی پریشان

بی سی سی آئی کے سابق صدر اور سابق کپتان سوربھ گنگولی گھر کے کمرے سے موبائل فون چوری ہونے پر بھارتی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی کا پرسنل موبائل فون کولکتا میں واقع ان کے گھر سے چوری ہوا، جب وہ گھر میں جاری رنگ روغن کے کام کا جائزہ لینے پہنچے۔

اگرچہ کھلاڑی کے لیے نیا موبائل فون لینا کوئی مشکل بات نہیں تاہم اس فون میں ان کا پرسنل ڈیٹا اور رقوم کی پیمنٹ کا ڈیٹا موجود تھا، جس کے باعث گنگولی پریشان ہیں۔

سابق کپتان کی اسسٹنٹ تانیہ بھٹا چاریہ کا کہنا تھا کہ سوربھ گنگولی کا یہ پرسنل موبائل فون تھا، جسے وہ پیمنٹ کے لیے بھی استعمال کرتے تھے، تشویش اسی بات کی ہے کہ سوربھ گنگولی کا یہ فون ان کے بینک اکاؤنٹ سے جڑا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کے کچھ روز بعد پولیس تھانے میں رپورٹ 9 فروری کو درج کرائی گئی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کی جانب سے گھر میں موجود رنگ روغن کرنے والوں پر بھی شک کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کمرے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی تحویل میں لے لیا۔

Read Comments