Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 08:31am

عریشہ رضی کا اپنی شادی پر ڈانس، صارفین کے دلچسپ تبصرے

اداکارہ عریشہ راضی کی اپنی شیندی کے موقع پر ڈانس کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ رریشہ راضی ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات کی بنا پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کو خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ہاتھوں میں مہندی اور ہاتھوں میں چوڑیاں اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہیں۔

اداکارہ ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، اس ویڈیو میں بھی شیندی کی تقریب میں موجود ہیں، شیندی کی تقریب ممکنہ طور پر مہندی کی تقریب معلوم ہو رہی ہے۔

اسی شیندی میں وہ خوشی کے موقع پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ صارفین نے اداکارہ کے ڈانس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ڈانس کے اسٹیپ غلط ہو گئے ہیں نا؟ ڈھونڈو زرا لیرکس ٹائم۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اب فرق کیا رہ گیا دلہن میں اور باقی لڑکیوں میں، صرف جیولری اور لہنگے کا۔ میں ہو سکتا ہوں پرانی سوچ والی ہوں، لیکن دلہن شرماتے ہوئے اچھی لگتی ہیں۔ نہ شرماؤ مگر کم از کم یہ تو نہ ہو۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ الیکشن کے نتائج اور اداکارہ کی شادی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

دوسری جانب ایک صارف لکھتی ہیں کہ اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ عریشہ راضی اور عبداللہ فرخ کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہو رہی ہیں۔

Read Comments