صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

رؤف حسن اور عمیر نیازی نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پارٹی مؤقف سے صدر کو آگاہ کیا
شائع 12 فروری 2024 07:53pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی وفد نے صدر سے ملاقات میں انھیں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پارٹی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی سے ملنے والے وفد نے موقف اپنایا کہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی نشان چھیننے کے باوجود الیکشن میں کامیابی ملی ہے۔

Read Comments