ڈیفنس میں خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگا دی، دوست زیر حراست

عمارت سے گرنے والی خاتون دم توڑ گئی، پولیس
شائع 12 فروری 2024 10:46pm

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق عمارت سے گرنے والی خاتون دم توڑ گئی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کی شناخت حلیمہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے دوست حماد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خاتون کیولری گراؤنڈ کی رہائشی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکرتحقیقات شروع کردیں۔

Read Comments